پی ٹی آئی چترال کے تمام ورکروں کی خدشات کو دور کیا جائیگا، 5دسمبر والی مشاورتی اجلاس کو تنظیم سازی کے حوالے سے حرف آخر نہ سمجھا جائے۔افتاب ایم طاہر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک انصاف اپر چترال کے سینئر رہنما اور سابق صدر اپر چترال آفتاب ایم طاہرنے ایک اخباری بیان میں وضاحت کی ہے کہ 5دسمبرکو منعقدہونے والے مشاورتی اجلاس کو تنظیم سازی کے حوالے سے حرف آخر نہ سمجھا جائے۔یہ صرف ایک مشاورتی عمل تھا۔اور اس کو اسی تناظر میں دیکھا اور سمجھا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چترال کے تمام ورکروں کی خدشات کو دور کیا جائیگا۔اور اس سلسلے میں پارٹی کی طرف سے جو طریقہ کاراپنایا گیا ہے وہ اپنی جگہ موجود ہے۔اور16دسمبر کی تاریخ تک ضلعی کابینہ کے مختلف عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔جس میں ہر پارٹی ورکراپنی درخواست جمع کرانے اور کسی بھی ضلعی عہدے کے لئے اُمیدوار بننے میں مکمل طورپر آزاد ہے،آپر اور لوئر کابینہ کی تشکیل درخواستیں جمع ہونے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کی کابینہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ضلعی کابینہ کی نوٹفکیشن کرے گی۔جب تک یہ عمل طے شدہ قواعد کے مطابق طے نہیں پاتا۔اور کابینہ کی تشکیل نہیں ہوتی،اس وقت تک کوئی بھی بندہ اگرخود کو عہدہ دار ظاہر کریگا تو وہ نہ صرف غیر قانونی ہوگا بلکہ غیر اخلاقی بھی تصور ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل طاقت اس کے ورکرز ہیں اور ورکروں کی خواہشات اور رائے کو پس پشت ڈال کر ہم کسی بھی تنظیمی ڈھانچے کو حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ آخری فیصلہ پارٹی کارکنان کی رائے کا آئینہ دار ہوگا اور حتمی فیصلے تک مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔