لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے تین بچوں جبکہ ٹانک کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور(چترال ایکسپریس)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے چار نئے کیسزسامنے آئیں ہیں جس کے بعدرواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد79ہوگئی ہے۔جمعرات کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے تین بچوں جن کی عمر 4ماہ،21ماہ او ر30ماہ ہے جبکہ ٹانک کے24ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثر بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے۔ ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد111جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد79ہوگئی ہے،صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنائے تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے ای او سی کوآرڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ صوبہ بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔