مستوج کے قریب ایف سی پی ایس چترال کی گاڑی کو حا دثہ،وائس پرنسپل سمیت چترال سکاوٹس کے دو جوان شہید اوردوافراد شدید زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال کے علاقہ مستوج کے قریب فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی کو حا دثہ سکول کے وائس پرنسپل سمیت چترال سکاوٹس کے دو جوان شہید اور دو ا فراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیر کور پبلک سکول چترال کی گاڑی سرکاری امور کی انجام دہی کے سلسلے میں چترال سے مستوج جاتے ہوئے مستوج پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں سکو ل کے وائیس پرنسپل اور معروف ماہر تعلیم سید الرحمن سکنہ ارسون چترال،سپاہی حفیظ اللہ ڈرائیور سکنہ میر کھنی چترال اور لانس نائیک رشید الحسن سکنہ رائین تو رکہو چترال مو قع پر شہید ہو گئے جبکہ سکول کے ایجو کیشن افیسر ابرا ہیم سکنہ لکی مروت اور لانس نائیک سمیع اللہ زخمی ہو گئے تمام لا شوں اور زخمیوں کو RHC مستوج پہنچا دیا گیا ہے۔ شدید زخمی سمیع اللہ کو چترال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اس المناک حا دثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے او شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔