شاہ سلیم اور ارندو بارڈر تجارت کے لئے کھولنے کے حوالے سے ڈی سی آفس چترال میں اہم اجلاس کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)شاہ سلیم اور ارندور میں پاک افغان بارڈر تجارت کے لئے کھولنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ڈی سی لوئر چترال نوید احمد کی سربراہی میں ڈی سی آفس چترال میں منعقد ہوئی۔ جس میں چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین، ڈی پی او چترال وسیم ریاض،مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہاں و نمائندگان، این جی اوز کے نمائندگان، پی ٹی آئی کے رہنما اسرار صبور، سابق ممبر ضلع کونسل گرم چشمہ محمد حسین، پی ٹی آئی کے رہنما حاجی سلطان محمود سمیت بڑی تعداد میں اسٹیک ہولڈرز، سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندگان وغیرہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں بارڈر کھولنے کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور اس کے فوائد و نقصانات پر بات ہوئی۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ارندو اور شاہ سلیم میں زمین خریدنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اگلے ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ میٹنگ میں علاقے میں فائبر آپٹکس بچھانے، بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے سمیت مختلف امور زیر بحث آئے جبکہ بارڈر کھلنے کی صورت میں صحت کے شعبوں میں پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دنوں سائڈ کے عوام ان بارڈرز کو کھولنے پر خوش ہے جبکہ اس سے دونوں خطوں کے عوام کو اس فیصلے سے بہت زیادہ مالی فوائد حاصل ہونگے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس بارڈر کے کھلنے سے جو تجارتی مواقع پیدا ہونگے اس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ملک کے دیگر تجارتی برادری بالخصوص چیمبرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ جبکہ ایک وفد افغانستان کا دورہ کرکے وہاں کی حکومت اور سول سوسائیٹی نیز تجار برادری کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔