بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا بھی آئی ایس پی آر کا معترف

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا بھی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا معترف ہوگیا ہے۔

بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے بھارتی فوج کوآئی ایس پی آرکی طرزکا بیانیہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف نے کہا کہ آئی ایس پی آرموثرانداز میں بیانیہ دیتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی بات کا وزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کشمیر پرگفتگو کو یورپ توجہ دیتا ہے، وہ ہم سے بہت آگے ہیں، بھارت کو بھی اس سمت میں دیکھنا ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔