اپر چترال مستوج میں پاک فوج اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپرچترال مستوج میں پاک فوج اور جنرل(ر) سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شدید سرد موسم میں ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا۔جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اورسابق صدرپرویز مشرف کی ملک اورخاص کرچترال کے لئے اُن کے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان اور سپہ سالار کسی صورت میں غدار نہیں ہوسکتے اور جو عدالتی فیصلہ آیا ہے اُس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔جبکہ عوام چترال کا ان کے ساتھ خصوصی محبت ہے جس کیلئے چترال کے عوام نے اُنہیں اپنا محسن قراردیا ہے۔ مقررین نے کہا غیر قانونی، غیر مذہبی فیصلہ سنانے والے ججوں کو فوراً معطل کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں پاک فوج اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔شدید سرد موسم کے باوجود لوگوں نے جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔