ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کا تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ بروز چترال میں کھلی کچہری کا اہتمام  

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈپٹی کمشنرلوئرچترال نوید احمد لوگوں کے مسائل سننے اوران کے حل میں کردار اداکرنے کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے زیرین چترال کے مختلف مقامات پرکھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں۔ان کھلی کچہریوں کی وجہ سے لوگوں کے مسائل سامنے آتے ہیں اوران کے حل کے لئے حکام بالا سے رابطے کیے جاتےہیں۔جعمرات کے روز بھی بروزگاوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اہالیان علاقہ نے محکمہ جات کے افسران کے سامنے مسائل کے انبار لگادئیے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے گولین گول پاورہاؤس سے بجلی فراہم کرنے کے مطالبے، سڑکوں کی مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اوردوسرے حل طلب مطالبات ذمہ داروں کے سامنے رکھ دیے۔  ڈپٹی کمشنرچترال نے اس موقع پر بعض مسائل کے حل میں ترجیجی بنیادوں پر کردار ادا کرنےکا تہیہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہےاورضلعی انتظامیہ عوامی بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی نہیں بھرتی گی۔اس موقع اے سی چترال عبدالولی خان، لنڈ سٹلمنٹ افیسر فدالکریم سمیت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے تمام محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔