ٹانک کے 15ماہ کے بچے اوربنوں کے17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور(چترال ایکسپریس)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دونئے کیسزسامنے آئیں ہیں جس کے بعدرواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد81ہوگئی ہے۔جمعہ کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے ایک پریس ریلیز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کی تحصیل ٹانک کے 15ماہ کے بچے اوربنوں کے تحصیل بنوں کے17ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد115جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد81ہوگئی ہے،صوبے میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔ کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ موثر انسداد پولیو مہمات میں ہر بچے تک پہنچ کر اسے پولیو قطرے پلائے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔