مدارس دین اور ملک کی بے پناہ خدمت کررہے ہیں،علماء کا سوات میں امن کے استحکام میں کلیدی کردار ہے۔میجر جنرل محمد اعجاز مرزا

سوات(چترال ایکسپریس)جی۔او۔سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے کہا ہے کہ مدارس دین اور ملک کی بے پناہ خدمت کررہے ہیں۔تمام طبقات کی طرح علماء کا بھی سوات میں امن کے استحکام میں کلیدی کردارہے۔مدارس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم خاص طورپر ٹیکنیکل ایجوکیشن کا بھی اہتمام کریں تاکہ دینی مدارس کے طلباء تمام شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دے سکیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے خوازہ خیلہ میں علماء اور طلباء کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر شانگلہ اور سوات سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد علماء،مدرسہ مہتمم اورطلباء موجودتھے جس کی قیادت امیر وفاق المدارس مولانا فہیم کررہے تھے۔جی۔او۔سی ملاکنڈ نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی روشنی میں تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ باہمی تعاون اور بھائی چارے کی فضاء کو بہتر بنایاجاسکے۔ہرممکن کوشش کی جائے گی کہ اس عمل کے دوران کسی کو دشواری پیش نہ آئے۔جی۔او۔سی نے طلباء میں گرم کپڑوں اور اسٹیشنری کے تحائف پیش کیے۔اس موقع پر شرکاء نے جی۔او۔سی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔