تازہ ترین

پی ڈی ایم اے نے سال 2020کے لیے تما م اضلاع اور متعلقہ اداروں کو امدادی سامان کی پہلی سپلائی مہیا کر دی۔

پشاور:(چترال ایکسپریس) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) سال 2020 میں کسی بھی نا گہانی قدرتی آ فا ت سے نمٹنے کے لیے منصوبہ سازی کر رہی ہے۔جسے عملی جا مہ پہنا تے ہو ئے پی ڈی ایم اے نے سال 2020 کی پہلی سپلائی صو بے کے تما م اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کو مزید امدادی سامان بھیج دیا ہے جس میں 4410 ٹینٹس،3970 کمبل،2940میٹرسز، 2700 کچن سیٹ، 3265 پلاسٹک میٹس،41 ہیوی ڈیوٹی واٹر پمپس، 2140 مچھر دانیا ں،750 لائف سیونگ جیکٹس، 725سرچ لاٹس، 453 فرسٹ ایڈ با کس، 1540 واٹر کو لرز وغیرہ شامل ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122 کو ضروری ریسکیو و ریلیف سامان فراہم کیا ہے جس میں بڑے شہروں میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے 30 ہیوی ڈیوٹی واٹر پمپس کے بھی مہیا کر دیے ہیں۔جو کم وقت میں کسی بھی علاقے میں راستوں،سڑکوں وغیرہ سے پانی نکالنے میں مددگار ثابت ہونگے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطا بق پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو ضروری سامان پہلے ہی مہیاکر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے انتظا میہ کے ساتھ قریبی رابطے رہتا ہے تاکہ بووقت ضرورت پی ڈی ایم اے کے وئیر ہاوس سے مز ید سامان بھی مہیا کر دیا جا ئے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں بروقت امداد پہنچائی جاسکے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى