تازہ ترین

مدینہ منورہ میں”ایک شام اسیرکے نام“ کےموضوع پرایک نعتیہ محفل مشاعره کاانعقاد

مدینہ منورہ(چترال ایکسپریس)مدینہ منورہ میں انجیبئرقاری محمد یوسف کے رہائش گاہ میں ”ایک شام اسیر کے نام“ کےموضوع پرایک نعتیہ محفل مشاعره کاانعقاد کیاگیا ۔جس کے مہمان خصوصی معروف عالم دین خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل اورصدرمحفل حاجی پردوم خان تھے۔ اس بابرکت محفل کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت انجیبئرقاری محمد یوسف نے حاصل کرلی۔اس موقع پر ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیرنے حضورﷺ کے شان اقدس میں عقیدت کے پھول نجھاور کرتے ہوئے نبی آخرلزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی معروف عالم دین خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے کہا کہ اس قسم کے بابرکت اورنورانی محفلوں میں شمولیت کرنے سے ایمان تازہ ہوتا ہے اورروح کو تقویت ملتا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پرزوردیا کہ وہ سیرت النبیﷺ کا مطالعہ ضرورکرے اورحضور ﷺ کے اخلاق، کردار، معاملات اور ان کا لوگوں کے ساتھ میل جول کے طریقوں کو اپنائے اورانہیں اپنےعملی زندگی میں لائے۔انہوں نے کہا کہ جولوگ مدینہ منورہ نوکریاں کرتے ہیں وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو مسجد نبوی نماز پڑھتے اورروضیہ مبارک کی دیدار کا سعادت حاصل کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جن کو حج اورعمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے وہ انتہائی خوش نصیب ہیں۔اس موقع پرمولانا کریم اللہ ،مولانا انورنبی ،اسد اللہ ،محمد اقبال .میرباچاخان،رحمن الدین،عزیزخان،حبیب الرحمن،صابیرخان اوردیگرموجود تھے ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى