ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام اپرچترال کے ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا، اس ریلی میں بڑی تعداد میں سرکاری عہدیداراں اور سول سوسائیٹی کے اہلکاروں نے شرکت کی، ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے شروع ہو کر بونی چوک پراختتام پزیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور کشمیر بنے گا آزادی کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔ ریلی میں شریک شرکا نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی سرکار اپنی غاصبانہ عمل سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہیں مگر ابھی تک وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکیں اور نہ اپنی ظالمانہ کاروائیوں سے کشمیر کو فتح کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا آٹوٹ انگ اور ہمارا شہہ رگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔