تازہ ترین

بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)قومی اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

Advertisements

قرارداد وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان کی جانب سے اسمبلی میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ بچوں کوزیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی گئی، راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی۔

پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سزائیں بڑھانے سے جرائم کم نہیں ہوتے، اس کے علاوہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر بھی دستخط کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کیس میں بھی سرعام پھانسی کا فیصلہ آیا تھا اس کا کیا ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى