تازہ ترین

پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع لوئر چترال کا اہم اجلاس،چترال کے عہدہ داروں کا ایک ہفتے کے اندر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا پُرزور مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضیاء الرحمٰن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف مسائل زیر غور آئے۔ ورکروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو فیصلہ پچھلے مہینے ملاکنڈ ریجن کے جنرل سیکرٹری کے سامنے ہو اتھا اس کا با قاعدہ نوٹیفیکیشن کی جائے جو کہ کئی مہینوں سے بغیر کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے ورکروں میں بے چینی اور شدید اضطراب پائی جاتی ہے۔
اُنہوں نے صوبائی اور ریجن کے عہدہ داروں بشمول ایم اپی اے وزیر زادہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عہدہ داروں کا ایک ہفتے کے اندر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں یوتھ ونگ چترال میں پارٹی لیڈر شپ کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔ نوٹیفیکشن نہ ہونے کی صورت میں چترال میں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور یوتھ ونگ مطالبہ کرتی ہے کہ ورکروں کے فیصلوں کو اہمیت دی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اگرہم پر کوئی دوسری لیڈر شپ مسلط کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی /ملاکنڈ ریجن اور ضلعی رہنماؤں پر عائد ہوگی۔
آخر میں یوتھ ونگ کے عہدہ داروں نے فیصلہ کیا کہ وہ عنقریب صوبائی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی کے اور یوتھ رہنماؤں سے ملاقات کرکے چترال میں پارٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے اُنہیں آگاہ کریں گے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى