پی ایم ایل(ن) چترال کے ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کا پی ایم ایس کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع چترال کے صدر نویدالرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام پرونشل منیجمنٹ سروسسز آفیسر(BPS -17) کے نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرنے والے چترال کے سات امیدوار نوید احمد ولد عزیزاللہ، نادر نظر ولد اکبر خان، ریاض احمد ولد عبدالحمید خان، سلیم اللہ خان ایوبی ولد امان اللہ خان، انیس الرحمن ولد پروفیسر دوست محمد، مسماۃ شگفتہ سرور دختر حکیم سرور اور فواد احمد ولد خوش ولی خان کو مبارک باد دی ہے۔اُنہوں نے کامیاب امیدواروں کو ملکی اثاثہ قرار دے کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے نیک شگوں قرار دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔