خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اورچیف سیکرٹری کاظم نیازکا پشاور میں مختلف مقامات پرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

پشاور(چترال ایکسپریس) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکرٹری کاظم نیاز کا پشاور میں مختلف مقامات پرآج انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔  افتتاحی تقاریب میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

انسداد پولیو مہم 17 سے 21 فروری تک جاری رہے گی جس میں 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کو پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔ مہم کے لئے تربیتیافتہ ہیلتھ ورکرز کی 28049 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24900 موبائل، 1849 فکسڈ اور 1300 ٹرانزٹ ٹیموں پر مشتمل ہیں۔ جبکہ پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لئے 6833 ایریا انچارج تعینات کئے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میںوزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش، ارکان صوبائی اسمبلی صلاح الدین، ارباب وسیم حیات، فضل الہی اور سیکرٹری ہیلتھیحییٰ اخونزادہ نےبھی شرکت کی۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ اس حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کا ثبوت افتتاح میں شامل اراکین اسمبلی کی شمولیت ہے۔ انہوں نے کہا پولیو خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انکاری والدین کی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوائیں جائیں۔ انہوں نے  سول سوساٹئی اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے مہم میں بھرپور حصہ لینے اور انکاری والدین کو اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کے لیے منانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

وزیر صحت نے اراکین اسمبلی سے بھی اپنے اپنے حلقوں میں انکاری والدین کو منانے کی کوششوں کا حصہ بنیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد اراکین اسمبلی کو پولیو پروگرام میں پیش رفت اور درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

تقریبات میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط اور دیگرمتعلقہ حکام نے بھی شرکت۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔