چترال،شیڑی پچھیلی میں کنواں کھودنے کے دوران پتھر گرنے سے ایک بھائی جان بحق اور دو زخمی ہو گئے

چترال (محکم الدین) چترال شہر سے تیس کلومیٹر دور شیڑی پچھیلی میں کنواں کھودنے کے دوران پتھر گرنے سے ایک بھائی جان بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیاگیا ہے۔ مقامی نوجوان شاہد احمد کے مطابق فیروز با با کے تین بیٹے شیر خان،صدام حسین اور اختر حسین اپنے گھر کیلئے کنوان کھود کر نیچے فرش کی صفائی کر رہے تھے۔ کہ اوپر مزید ملبہ نیچے گرا جس کے نتیجے میں کنواں کے فرش پر کام کرنے والا شیرخان ملبے کے نیچے دب گیا۔ اس دوران دوسرا بھائی اسے نکالنے کیلئے عجلت اور پریشانی کے عالم میں بھائی کو بچانے کیلئے نیچے اترا۔ تو اس کے سر پر بھی پتھر لگنے سے چوٹ آیا۔ اور کنواں کے اندر بیہوش ہو گیا۔ سب سے چھوٹے بھائی نے جب یہ حادثہ دیکھا تو اس کے ہوش بھی اُڑ گئے۔ تینوں کو بعد آزان مقامی لوگوں نے انتہائی مشکل سے ریسکیو کرکے نکالا۔ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال روانہ کر دیا۔ تاہم شیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جبکہ اخترحسین اور صدام حسین زیر علاج ہیں۔ شیر خان چار بچوں اور صدام حسین تین بچو ں کا باب ہے۔ جو محنت مزدوری کرکے گزارا کرتے تھے۔ اب شیر خان کے بچے والدکے سایہ سے محروم ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق تینوں بھائی کنواں کھودنے کے دوران اکسیجن کی کمی کے باعث بیہوش ہو گئے تھے۔ جن میں ایک بیہوش زخمی کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔ جبکہ دو بھائیوں کو فوری طورپر سول گاڑی میں ریسکیو کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیہوش بھائیوں کی حالت قدرے بہتر ہو چکی ہے۔اور خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔