تازہ ترین

چترال میں ہونے والے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار مال مسروقہ برآمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) تھانہ چترال کے حدود میں ہونے والے تین چوری کے مقدمات جو کے ان ٹریس تھے چترال پولیس کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں تمام مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور انکے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم بہروز حسین ولد بابر حسین سکنہ جغور کو چترال سٹی پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قیمتی اسپیر پارٹس برآمد کیے، ملزم سجاد ولد کاکا غلام کے قبضے سے قیمتی موبائل اور ہزاروں کی نقدی برآمد کیے۔ محمد ریحان ولد سلطان مراد ساکن ایون کے قبضے سے ایک عدد چھری دار بندوق ریپیٹر،ایک عدد ایئر گن BSA،ایک عدد لیپ ٹاپ ایک ضرب پستول دو عدد چارجر 30 بور برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
علاقہ کوغوزی میں ہونے والی چوری کے وردات میں ملوث ملزم اصلی الدین ولد ملک،شیر بہادر ولد بادشاہ اور محمد ولد باز محمد ساکنان ارندو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 10 شاخ بکریاں برآمدکرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى