تازہ ترین

انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لو ئیر چترال کے انتخا بات عبدالغنی صدر اور منظور قادر جنرل سکرٹری منتخب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لو ئیر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔ جسمیں انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کے عبوری کابینہ کے ارکان اور انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔اجلاس میں مشاورت کے بعد سابقہ عبوری کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور ضلع لوئیر چترال کے لئے نئے کابینہ کا بذریعہ ووٹنگ انتخاب کیا گیا۔ عبدالغنی انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کا صدر اور منظور قادر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری آئی ٹی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ٹی اے چترال تمام کیڈر ز کے اساتذہ کے مسائل کے حل اور ضلع چترال میں تعلیم کے کے فروع کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بالادستی کے لئے ہر ممکن کوشش کریگا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock