تازہ ترین

پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

 کراچی(چترال ایکسپریس) محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 22 سالہ نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی۔ 

Advertisements

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ کیا گیا ہے، کراچی کے شہری 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس نے حال ہی میں ایران سے کراچی کا سفر کیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ نوجوان اوراس کی فیملی کو نجی اسپتال کے کورینٹائن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ نوجوان کے ہمراہ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى