بونی شہر کے لیے ہنگامی بنیادوں پر دومادومی پاؤر ہاؤس سے بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے زیر صدارت،ایس آر ایس پی،تحریک حقوق عوام اور پاور کمیٹی کے نمائندگان کا مشترکہ اجلاس ڈی آفس بونی میں منعقد ہوا،اجلاس کا مقصد شدید لوڈ شیڈنگ کے شکار ضلعی ہیڈ کوارٹر کو ہنگامی بنیادوں پر دومادومی پاور ہاؤس سے بجلی کی ترسیل شروع کرنے سے متعلق تھا،اجلاس کے دوران ڈی سی اپر چترال شاہ سعود نے محکمہ انرجی کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے اس پاور پراجیکٹ کو فنکشنل بنانے کے لیے ایس آر ایس پی اور پیڈو کے درمیان ہونے والے معاہدے پر بروقت عملدرآمد کرنے پر زور دیا جبکہ محکمہ پیڈو کے ضلعی عہدیداروں نے ایس آر ایس پی کو دومادومی ایم ایچ پی سے بونی کو بجلی فراہم کرنے کے اپنے ٹرانسمشن لائن استعمال کرنے کی اجازت دے دی جس پر آر پی ایم ایس آر ایس پی طارق احمد نے ہنگامی بنیادوں پر پاور ہاؤس سے بجلی کی ترسیل شروع کرنے کے لیے کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر عمائدین علاقہ اور تحریک حقوق کے عہدیداران نے دومادومی پاور پراجیکٹ سے بونی شہر کو بجلی کی فراہمی کے لیے ہر قسم کی تعاون اور مدد کی پیشکش کے ساتھ جلد ازجلد بجلی کی ترسیل شروع کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔