تازہ ترین

دومادومی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔کل شام تک بجلی کی ترسیل شروع ہوگی،سابق ناظمین بونی

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس)بونی ٹاؤن کے سابق ناظمین پرویز لال اور سلامت خان نے شدید لوڈ شیڈنگ کے شکار بونی کے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ تحریک حقوق عوام کی کوششوں کے نتیجے میں ایس آرایس پی اور پیڈو کے تعاون سے دومادومی پاور پراجیکٹ سے بونی کو بجلی کی فراہمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،اور دریا سے پانی کا رخ پاور ہاؤس کی جانب موڑنے کا کام آخری مراحل میں ہے جس کے بعد کل شام تک دونوں محکموں کے متعلقہ عملہ پاور ہاؤس سے بجلی کی ترسیل شروع کرے گی، ناظمین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ابتدائی طور پر بجلی کی غیر ضروری استعمال کو کم سے کم رکھے تاکہ زیادہ سے زیادہ گھرانوں کو بجلی فراہم کیا جاسکے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى