میٹرک کے سالانہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے بلا تفریق تمام کیڈرز کے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کاموقع دیا جا ئے۔آئی ٹی اے اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول میں منعقد ہوا جسمیں آئی ٹی اے لوئر چترال کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی ٹی اے لوئر چترال کے لئے ڈسرکٹ کابینہ سازی کی گئی۔
اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ حالیہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے بلا تفریق تمام کیڈرز کے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کاموقعہ دیا جا ئے تاکہ نقل کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹ چترال, اپنے سرکل کے تمام امتحانی ہالوں کاروزانہ کی بنیادوں مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں تا کہ امتحانی ہالوں میں نقل کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
اجلاس کے اختتام پر صدر آئی ٹی اے لوئر چترال عبدالغنی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ITA کو فعال بنانے کے حوالے سے سب کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Exit mobile version