تازہ ترین

عمران الملک سابق ناظم وی سی جنجریت کامحکمہ سی اینڈ ڈبلیو اورنااہل ٹھیکہ داروں کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت پر اہلیان علاقہ کا شکریہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)عمران الملک سابق ناظم وی سی جنجریت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکہ داروں کی نااہلی کے خلاف احتجاجی جلسے میں بھرپور شکرکت کرنے پر اہلیان وارڈپ،حکیم آباد،ڈومشغور،اوسیک،جنجریت،دمیک،جنجریت کوہ اور سوئیر کے عوام کی طرف سے تمام دروش کے عوام خصوصاً ارشاد مکرر، حاجی محمد شفاء قاری فضل حق، خوش نواز عرف ملک اور ظاہر خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ مقررین نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور سرتاج احمد خان صدر پی ٹی آئی لوئیر چترال کی منفی رویہ کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی۔اے سی دروش کی اس یقین دہانی پر کہ اس پل پر کام جلد شروع ہوگا مظاہرین نے اپنا احتجاج کچھ عرصے کے لیے ملتوی کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کل ایک میٹنگ منعقد کیا جارہا ہے جس میں احتجاج جلسہ دھرنا یا بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى