صدرپی ایم اے ضلع چترال جمال الدین کاچترال کے سرکاری ملازمین کو فائیر ووڈ الاونس کو مارکیٹ ریٹ پر آدا کرنے کا پُرزور مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) جمال الدین صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے چترال کے موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر942 1ء میں سر کاری ملازمین کے لئے یکم نومبر سے 15 اپریل تک یعنی 166 دن کے لئے یومیہ ایک من جلانے کی لکڑی مقرر کی تھی۔ تاکہ سر کاری ملازمین گھر کی طرف سے مطمئن ہو کر اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں۔ 1973 ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے لکڑی کے بجائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت مقرر کیا۔ مارکیٹ ریٹ کے مطابق اس وقت لکڑی کی قیمت فی من چا ر روپے پچاس پیسہ(4.50) تھے۔ 166 دنوں کے لئے ملازمین کو سالانہ 747 روپے فائیر ووڈ الاونس کی مد میں ملازمین چترال کو ملتے رہے۔ حکمرانوں کی نا انصافی ملازمین چترال کی بے حسی اور بے تو جہی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی قیمت بڑھنے کے باوجود 2010ء تک سر کاری ملازمین کو وہی رقم یعنی چار روپے پچاس (4.50) پیسے 166 دنوں کے لئے 747 روپے ملتا رہا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا 2011 ء میں چترال کے ملازمین کی متحدہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل (AEGCC) کی کوششوں اور چترال کے منتخب نمائندوں کے تعاؤ ن سے عوامی نیشنل پارٹی (A.N.P) کی حکومت نے اُسے 10 گُنا بڑھا کر 45 روپے فی من کر دیا۔ جو کہ 166 دن میں 7470 روپے بنتے۔ یہ رقم تاحال ہم لے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اب چونکہ لکڑی کی قیمت انتہائی بڑھ گئی ہے۔ اکثر ملازمین کے تنخواہ کا نصف حصہ سے زیادہ رقم لکڑی لینے پر خرچ ہوتاہے۔ مہنگائی کے اس دور میں چترال جیسے دور افتادہ علاقہ میں زندگی گذار نا انتہائی مشکل ہو گیاہے۔ مذکورہ حالات کو پیش نظر رکھ کر ملازمیں چترال کی ایک وفد جس میں چترال کے تمام سر کاری ملازمین کے تنظیمات کے صدور کے علاوہ تحریک انصاف کے ضلعی قائدین بھی شامل تھے۔آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل کے صدر امیر الملک کی قیادت میں چترال کے اقلیتی ایم پی اے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ وزیر زاد ہ کے وساطت سے وزیر خزانہ، صحت تیمور جھکڑا سے ملاقات کی۔ جس میں فائیر ووڈ الاونس کو مارکیٹ ریٹ پر آدا کرنے کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے ہمارے اس مطالبہ کو حق بجانب قرار دے کر آنے والے بجٹ میں فائر ووڈ الاونس میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔اُنہوں نے اُمیدکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہمارے اس مطالبے پر ضرور عمل درآمد کریگی۔ اور ہمیں عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا موقع نہیں دیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔