خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 نے اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی کیٹس فراہم کر دی

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 نے اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی کیٹس فراہم کر دی گئیں۔ ڈائریکٹرجنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد نے اس موقع پر بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیتے ہیں۔حالیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھی ریسکیو 1122نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں اور اس حوالے سے خصوصی ایس اوپیز بھی جاری کیں جس کا بنیاد ی مقصد ریسکیو اہلکاروں کی اپنی حفاظت کو یقینی بناناہے۔ صوبے بھر میں قائم ریسکیو1122 سٹیشنز کو ابتدائی طور پر120 کیٹس فراہم کی گئیں جبکہ ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کیٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ حفاظتی کیٹس میں گاون، ماسک، سرجیکل گلبز، سیفٹی گوگلز، ہیڈ کور اور شو کور شامل ہیں جو ریسکیو اہلکار کسی بھی مشتبہ مریض کوریسکیو ایمبولینس میں دوران منتقلی پہنیں گے جبکہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو لے جانے کی اجازت ہوگی جسے ڈیسپوزبل کٹس، ماسک اور گلبز پہنائے جائیں گے۔ ریسکیو اہلکاروں کے اپنے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔