عورت مارچ ہی عورت کی توہین …..

………تحریر :فداالرحمن …….

دو دنوں سے سوشل میڈیا میں معروف قلمکار خلیل الرحمن قمر صاحب اور عجیب و غریب قسم کی تحریک نسوان کی علمبرادر ماروی صاحبہ کے درمیان ایک ٹی وی شو میں ہوئ بحث ٹاپ ٹرینڈ بن گئ یے – اکثر لوگ خلیل الرحمن قمر صاحب کے حق میں تحسین اور شاباش کے نعرے لگا رہے ہیں ایک چھوٹی سی رنگین مزاج ٹولی ماروی صاحبہ کے ساتھ مل کر میرا جسم میری مرضی ,اپنا کھانا خود بناؤ ,بستر وغیرہ خود گرم کرو کا عَلم بلند کئے میدان میں کود پڑی ہے – سب سے پہلے بات کریں گے خلیل صاحب اور ماروی صاحبہ کے درمیان ہوئ ناخوشگوار بحث پر ……
جتنے لوگ خلیل الرحمن صاحب کو جانتے ہیں آپ کو بخوبی علم ہو گا کہ خلیل صاحب انتہائ سٹریٹ فارورڈ اور سٹریٹ فیس والی شخصیت کے مالک ہے – وہ ٹی وی چینلز پر آکر بولتا ہمیشہ کم اور سنتا زیادہ ہے – اُس پروگرام میں بھی خلیل صاحب نے ماروی صاحبہ کو بھر پور سنا ایک دفعہ بھی بولنے کے دوران ان کو انٹیرپٹ نہیں کیا – لیکن جب خلیل صاحب کے بولنے کی باری آئ تو وہ محترمہ چیخنا شروع کی بار بار خلیل صاحب کی باتوں میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کر رہی تھی – جب خلیل صاحب کو فطری طور پر غصہ آیا جو ایک معمولی سی بات ہے اس وقت خلیل صاحب نے صرف زور دار آواز میں ان کو چپ رہنے کو کہا تو ماروی جی نے شاٹ اپ کال دی پھر خلیل صاحب آپے سے باہر ہوا اور جذبات میں آکر کچھ تلخ جملوں کا استعمال کیا – حالانکہ خلیل صاحب شروع میں انتہائ احترام سے ان کو مخاطب کیا تھا –
خلیل صاحب جیسی شخصیت کو اس طرح کا لحجہ اختیار نہیں کرنا چاہئیے تھا لیکن اس میں اگر خلیل صاحب نے جذبات میں آکر کچھ تلخ جملے ادا کیے تو قصور اس میں ماروی کا بھی ہے جو جان بوجھ کر ان اشتعال میں لائے –
چلو اس پر اگر بات کو لمبی کریں گے تو اکثر لوگوں کے مزاج پر ناگوار گزرے گا –
اب بات کریں گے عورت مارچ پر – یہ لوگ مارچ کیوں اور کس کے خلاف کرنے جا رہی ہیں ؟؟ یہ حقوق کی آڑ میں اسلام کا مذاق اڑانے پر تُل آئ ہیں – جتنے حقوق اسلام نے عورت کو دی ہے اس کا سواں حصہ بھی مغرب میں آپ کو کہیں نہیں ملنے والی ہے –
اسلام نے خواتیں کو لامحدود حقوق دی ہے – اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا ہے جو کسی دوسری مذہب اور تہذیب میں آپ تصور بھی نہیں کر سکتے -اسلام نے عورت کو انفرادی حق ,عصمت و عفت کا حق ,تعلیم و تربیت کا حق , جائیداد میں حق , حرمتِ نکاح اور شادی کا حق ,ماں بیٹی بہن اور بیوی کا حق , میراث میں حق , عزت اور رازداری کا حق ,ازدواجی حقوق ,مہر کا حق ,حسنِ سلوک کا حق ,قانونی حقوق ,گواہی کا حق , حضانت کا حق , رائے دہی کا حق ,انتظامی امور پر تقرریوں کا حق یعنی ہر وہ حق عطا کیا ہے جس میں عورت کی تحافظ بھی ہے اور آزادی بھی -اسلام طلاق کو ایک ناپسندیدہ فعل قرار دی ہے لیکن ماروی جی نے تو طلاق لے کر خوش رہنے کی تبلیغ کر رہی ہے –
فطرت کے خلاف جانے والی ہر شئے بہت جلد معدوم ہو جاتی ہے – یہ تحریک بھی مکمل طور پر خلافِ فطرت جارہی ہے – اگر اس معاشرے میں خواتین کو جنسی حراسان کرنے کی باتیں کبھی کبھی گردش کر رہی ہیں اس کا بالکل بھی یہ مطلب نہیں ہے کہ یہاں عورت کی وقار کا لحاظ نہیں رکھا جاتا ہے – اس طرح کے قبیح کام مغرب میں کئ گنا ذیادہ ہے – اس میں پورا معاشرہ بطور گنہگار اور مجرم نہیں ہے – اچھے برے لوگ ہر معاشرے میں موجود ہوتے ہیں –
پچھلے سال عورت مارچ میں جو پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کی گئ تھی اگر اس تحریک کا مقصد وہ پلے کارڈ والی باتیں ہیں تو میں بڑے مان سے اس تحریک پر لعنت بھیجتا ہوں – جو مغلظات اس وقت بکے جا رہے تھے اس پر تو شرم سے ڈوب مرنا چاہئیے – آپ کی جسم آپ کی مرضی کا اپنے مزاج کے مطابق مطلب نکالیے لیکن جو باتیں ان پلے کارڈز میں خلاف فطرت اور خلاف مذہب موجود تھے ان پر تف کرنے کو دل کرتا ہے – عورت کو مقام اسلام نے دی ہے میں اور آپ کون ہوسکتے ہیں – عورت بیٹی کی روپ میں رحمت ہے ,مان کی روپ میں جنت ہے – بیوی کی روپ میں آکر زیست کا بہتریں دوست ….میرے مطابق عورت ہر روپ میں قابل احترام ہوتی ہے -عورت گلاب کے پھول کی طرح ہے اس کی مہک سے ایک دور معطر ہوتی ہے – خدارا اپنے مقاصد کی خاطر اس عظیم ہستی کا تماشہ نہ بنائیں – مجھے فخر ہے کہ میں ایک عورت کا بیٹا ہوں ایک عورت کا بھائ ہوں – مجھے لفظ عورت میں چاشنی محسوس ہوتی ہے – عورت رونق حیات ہے عورت ہی حسنِ کائنات ہے – عورت سراپا حیا ہے – لیکن ماروی جیسے خواتیں کائنات کی اس حسین صورت کو گرد آلود کرنے کی کوشش کر رہی ہیں -احتیاط فرمائیے –

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔