تازہ ترین

کوشٹ گاؤں سے سنوغر جانے والی جیپ کو سنوغر کے قریب پہنچنے پر حادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعرات کی صبح اپر چترال کے کوشٹ گاؤں سے سنوغر جانے والی جیپ کو سنوغر کے قریب پہنچنے پر حادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ہوگئے جن میں ماں باپ سمیت بچے اور بچیاں شامل ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق ڈرائیور شہزادہ عمران ولد محمد شریف اپنے فیملی کو لے کر تعزیت کے لئے سنوغرجارہا تھاکہ ان کی گاڑی حادثے سے دوچار ہوئی جس کے نتیجے میں محمد ظاہر خان جان بحق ہوئے جبکہ شہزادہ عمران کی بیوی، بیٹی سونیہ اور دوسرے رشتہ دار غفور حیات ولد حیات، توقیر خان ولد مراد، زوجہ سمیع اللہ زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ غفلت ہے جس پر ڈرائیور کے خلاف دفعہ 279کے تحت مقدمہ دائر کی گئی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى