کوراغ کے مقام پر فلائنگ کوچ اور سیرا سوزوکی کی ٹکر کے نتیجے میں دس افراد زخمی
چترال (محکم الدین) کوراغ کے مقام پر فلائنگ کوچ اور سیرا سوزوکی کی ٹکر کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلائنگ کوچ جسے ڈرائیور حضرت یوسف چلا رہاتھا۔ کوراغ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی سیرا سوزوکی کو ٹکر مار دی۔جس سے دونوں گاڑیوں میں سوار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عبدالواحد کوشٹ,فرید احمد بروز،شجاعت احمد بکر اباد، محمد صادق کوراغ، شمس الدین میراگرام نمبر 2 زار ولی شاہ کارگین، دختر زارولی شاہ کارگین،حضرت یوسف ڈرائیور نغر دروش شامل ہیں۔ زخمیوں میں اکثر کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ تاہم سوزوکی جیپ میں سوار ریٹائرڈ ٹیچر زار ولی شاہ، ان کی بیٹی اور ڈرائیور عدنان مرادساکن کارگین کو شدید چوٹیں آئیں۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کردیا گیا ہے۔ جہا ں ڈرائیور عدنان مراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔ بونی پولیس نے تیز رفتاری پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔