بونی میں مختلف علاقوں سے آنے والے 75افرادکااسکریننگ کرکے گھروں کوبھیج دیاگیااے اے سی معظم خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاد سعود کے ہدایت پرگذشتہ روزایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اورڈاکٹرسردارنوازخان نے مختلف علاقوں سے آنے والے 75افرادکااسکریننگ کرکے گھروں کوبھیج دیا جن کی ابتدائی رپورٹ درست تھے۔اورہدایت کی 14دن تک گھروں میں الگ کمرے میں رہیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگرخدانخواستہ کوئی مشتبہ افرادکی نشاندہی ہوجائے توفوری طورپرمتعلقہ قرنطینہ اورضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔اورباہرسے آئے ہوئے افراد کو14دنوں تک گھروں میں الگ کمرے میں رکھیں۔اس سلسلے میں حکومت سے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس پھیلنے کی پیش نظر حکومت نے جوفیصلہ کیا گیا ہے اس لیے مقامی افراد ہمارے ساتھ تعاون کرکے ہر قسم اجتماع،گھروں سے نکلنے اور نقل و حرکت سے اجتناب کریں کیوں کہ کرونا وائرس ایک بین الاقومی وبائی مرض ہے اس کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔