کورونا وائیرس سے بچاو کے حوالے سے آگہی مہم کے حوالے سے ڈرگ انسپکٹرکا دورہ چترال میڈیکل سٹور مالکان کو sop جاری

چترال (شہریار بیگ) کورونا وائیرس سے بچاو کے حوالے سے آگہی مہم کے حوالے سے ڈرگ انسپکٹرکا دورہ چترال میڈیکل سٹور مالکان کو sop جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ضیاء اللہ نے اپنے اسسٹنٹ راحت اللہ کے ہمراہ چترال کا دورہ کرتے ہوئے تمام میڈیکل سٹور مالکان کو یدایات جاری کی اور کہا کہ ادویات خریدنے والوں کو کاونٹر سے دو میٹر کے فاصلے پر رکھ کر کاروبار کریں۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر کسی کو بھی دواء نہ بھیجی جائے خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز انہوں نے ڈی ایچ کیوہسپتال سے متصل مارکیٹ میں عملی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز کی دوکانوں کے سامنے دو میٹر فاصلے پر چونا کشی کرائی۔اس موقع پرمیڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈی ایچ کوہسپتال چترال ڈاکٹر شمیم بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔