ان حالات میں تورکہواستاروسے ڈسپنسرکا تبادلہ عوام کواذیت دینے کے مترادف ہے۔مرزاغلام اولیاء

اپر چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ایک طرف حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردیا ہے دوسری جانب تورکہو کے گاؤں استارو میں 250 گھرانوں کے لیے قائم واحد سرکاری ڈسپنسری میں تعینات ڈسپنسر کا تبادلہ کردیا گیا،استاروگاؤں سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی کارکن مرزاغلام اولیاء نے ڈسپنسر کی تبادلے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے ملحقہ علاقے کے مریض علاج کی غرض سے ڈسپنسری کا رخ کرتے ہیں جہاں پر ڈسپنسر انکا معائنہ کرکے میڈسن فراہم کرتا ہے،ان حالات میں ڈسپنسرکا تبادلہ عوام کو اذیت دینے کے مترادف ہے لہذا عوام میں بے چینی کو ختم کرنے کے لیے ڈسپنسر کی تبادلے کو منسوخ کر کےعوام کو اپنے علاقے میں صحت کی سہولیات مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ڈی ایچ او اپرچترال سے مطالبہ کیا کہ وہ حالات کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے استارو ڈسپنسری میں بنیادی صحت کے سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کرے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔