چترال کے اندر ہسپتالوں کوCovid-19 Testing Kitجلد از جلد مہیا کئے جائیں۔سلطان وزیر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے سماجی اور سیاسی شخصیت سلطان وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت چترال کی دور اُفتادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال کے اندر دروش،چترال اور بونی کے ہسپتالوں کے لئے جلد ازجلد Covid-19 Testing Kitفراہم کرئے تاکہ چترال کے اندرمشتبہ مریضوں کو ٹسٹ کی سہولت میسر ہو۔اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چترال انتظامیہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور منتخب نمائندے اب تک ہسپتالوں کو یہ سہولت مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ صرف بازار اور سڑکیں بند کروانے میں مصروف ہے اور منتخب نمائندے صوبائی دارالحکومت میں بیٹھ کرارباب اختیار سے ہسپتالوں کے لئے سہولیات مہیا کرنے کی بجائے چترال میں بیٹھ کر متوقع امدادی رقوم کی تقسیم کے فارمولے پیش کرنے میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا ہے کہ مختلف شہروں سے آنے والے چترالی باشندوں کے ساتھ ضلع کے اندرقرنطینہ سنٹرز کے نام پر بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کیا جارہاہے اور 40/50انسانوں کو ایک ہی کمرے کے اندر رکھا جارہاہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے عوام کے ساتھ رویہ درست رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور صوبائی محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر چترال کے مذکورہ ہسپتالوں کوTesting Kitمہیا کئے جائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔