تمام سابق کونسلرز ان حالات میں مخیر حضرات سے عطیات اکھٹا کرکے محتاج بہن بھائیوں کے لئے راشن کا انتظام کریں۔حمید علی شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) آل کسان کونسلرز ایسوسی ایشن ضلع چترال کے سابق صدر حمید علی شاہ نے کہا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون نے دہاڑی دار طبقے کے لئے ناقابل برداشت مصیبت پیدا کردی ہے اور ان کے گھروں میں فاقوں کی دن کے آنے والے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ان حالات میں تمام سابق کونسلرز اورخصوصاًکسان کونسلروں کو چاہئے کہ وہ اُٹھیں اور اپنے محتاج بہن بھائیوں کے لئے میدان عمل میں اُتریں اور اپنے گاؤں اور محلے کے مخیر حضرات سے عطیات اکھٹا کرکے ایسے افراد کے لئے راشن کا انتظام کریں جن کا دارومدار روزانہ دہاڑی پر تھا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے مطابق کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کتنے عرصے تک جاری رہے گا اور اس وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے لئے سابق کونسلر صاحبان حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔