باہر سے آنے والے اپنےگھر والوں کی بقاء کی خاطر کچھ دنوں کے لئے عافیت گاہوں میں قیام کریں۔ڈی سی اپر چترال

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپرچترال کی طرف سے بنائے گئے عافیت گاہوں میں لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپرچترال نے محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسرمستوج ، تحصیلدار مستوج اورڈاکٹر سردارنواز میڈیکل آفیسر ٹی،ایچ،کیو بونی کے ساتھ عافیت گاہوں کا دورہ کیا۔ وہاں پرموجود لوگوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کیااور ان کے مسائل سن لئے۔عافیت گاہوں میں موجود لوگوں نے سارےانتظامات کو تسلی بخش قراردئیے۔ ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے اس موقع پرقرنطینہ میں موجود لوگوں سے کہا کہ آپ یہ تصور نہ کریں کہ ڈی،سی ہمارے اوپر ظلم کررہاہے۔ہم یہ سب کچھ حفظ ما تقدم کے بنیاد پر کر رہے ہیں۔ آپ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ ہم صحت مند ہیں اورہمیں گھر جانے کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ وبا ایک خاموش قاتل ہے اورنہ چاہتے ہوئے یہ لگ جاتا ہے اورانسان اوراس کے جملہ خاندان کو مفلوج کرکے رکھ دیتا ہے۔ لہذا اپ اپنے اوراپنے گھروں والوں کی بقاء کی خاطر کچھ دنوں کے لئے ان عافیت گاہوں میں قیام کریں کیونکہ اسی میں ہی آپ سب کی فلاح ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔