وزیراعظم پاکستان عمران خان کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ریلیف فنڈ اورکورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ریلیف فنڈ اور کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان کررہا ہوں۔ یہ فورس فوج اور انتطامیہ کے ساتھ مل کر وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں مقابلہ کرے گی۔ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا تو یہ فورس خوراک اور آگاہی کی فراہمی میں مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف اکاؤنٹ کا اعلان کررہا ہوں۔ اس میں جو بھی رقمجمع کروائے گا  اس سے کوئی سوال نہیں ہوگا اور اس میں جمع کروائی گئی رقم ظاہر کرکے ٹیکس میں رعایت حاصل کی جاسکے گی۔ اس فنڈز میں آںے والی رقوم ضرورت پڑنے پر احساس پروگرام میں رجسٹرڈ 1 کروڑو 20 لاکھ  افراد کے لیے کی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس فنڈ کا آڈٹ ہوگا اور تفصیلات عام کی جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وباؤ کے پھیلاؤ کی تیزی کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا وزیر اعظم ہاؤس میں ایک ٹیم اس پر کام کررہی ہے، پانچ دن سے ایک ہفتے کے دوران  وبا کے پھیلاؤ کی  رفتار کے بارے میں اندازہ لگا لیں گے۔

وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 8 ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔  جب کہ امریکا نے 2000ارب ڈالر کا پیکج دیا۔ اس موازنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  ہمارے پاس وسائل تو نہیں۔ ہمارے پاس سب سے بڑی طاقت ایمان اور دوسری بڑی طاقت نوجوان آبادی ہے۔ کورونا کی جنگ جیتنے کے لیے ہم نے ان دوطاقتوں کا استعمال کرنا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔