تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کا اپر چترال کا مختصر دورہ۔

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی اموروزیر زادہ مختصر دورے پر بونی پہنچے اور موجودہ صورت حال کا مختصرجائزہ لیااُنہوں نے مژگول ملکھو سے ہوتے ہوئے قرنطینہ مرکز خاندان بونی کا دورہ کرکے حالات سے اگاہی حاصل کی اور قرنطینہ مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ بونی میں پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں ان سے مختصر ملاقات کر کے ان سے ان کا رائے لیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپر چترال میں قرنطینہ مرکز اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات سے آپ کتنے مطمین ہیں تو اُن کا کہنا تھا۔ اگر چہ قرنطینہ مرکز میں موجود چند افراد سہولیات کے بارے تحفظات کا اظہار کیا تا ہم میں بذاتِ خود اپر چترال کی انتظامیہ کے انتظامات سے مطمین ہوا کہ انہوں نے دستیاب وسائل کی بنیاد پر جو کچھ سہولیات مرکز میں دئیے ہیں وہ تسلی بخش ہیں۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر سہولت دینے کی تواقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ توقع سے زیادہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر اپر چترال پہنچ رہے ہیں۔ اور انتظامیہ حفظِ ما تقدم کے طور پر انہیں مرکز میں رکھی رہی ہے۔اللہ کے کرم سے ان میں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیے۔ انتظامیہ نے کوئی شوق سے انہیں مرکز میں نہیں رکھاہیں یہ مجبوری ہے اس مجبوری کو سب کوسمجھنا چاہیے۔معاونِ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ۰۰۲ ممالک اس مہلک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں بہت سے ملک ہم سے بہت زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔ لیکن اللہ کا خاص کرم ہے کہ ان ممالک کے نسبت ہمارے ملک میں انتہائی کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔ اگر علاج ہوتا تو امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک اس پر کنٹرول کر لیتے وہاں سب کچھ دستیا ب ہیں اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس وباء کا واحد حل اختیاط ہی ہے اور اختیاط سے اس کا علاج ممکن ہے۔لہذا عوام کو چاہیے کہ علاج اور الات پر بھروسہ کرنے کے بجائے حکومت کے وضع کردہ اختیاطی تدابیر اپنائے۔ اور ودسروں کو بھی اختیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپر چترال کے عوام انتہائی باشعور اور فہراست والے ہیں۔ اور تعاون کرنے والے لوگ ہیں۔ آپ حکومت کی طرف سے وضع کردہ اختیاطی تدابیر پر بھر پور عمل کریں اور نقل وحمل محدود کریں بے غیر کسی شدید ضرورت کے گھروں سے نہ نکلے تاکہ اس کرونا وائرس پر با آسانی قابو پایا جاسکے۔ معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا تمام ضلعی ہسپتالوں کے لیے حفاظتی الات اور ضروریات کے سامان مہایا کرچکی ہے انشاء اللہ اپر چترال تحصیل ہسپتال میں آج کل الات اور ضروری حفاظتی کٹس وغیرہ پہنچ جائینگے۔
معاونِ خصوصی اپر چترال اور لوئیر چترال انتظامیہ کے طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں تسلی بخش ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائیگی اُنہوں نے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز،نرسزز، پولیس فورس،لیویز وغیرہ کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابل ِ تعریف قرار دی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى