تازہ ترین

منتخب نمائندوں کا عوام کو درپیش مشکلات کا تدارک کرنے کی بجائے اپنے اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگ کرکے علاقے سے غائب ہونا انتہائی افسوس ناک عمل ہے، کشافت یونس

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلعی رہنما پاکستان مسلم لیگ اور سابق یوسی ناظم کشافت یونس نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کی طرف سے لاک ڈاون کے دوران اپرچترال کے عوام کو درپیش مشکلات کا تدارک کرنے کی بجائے،اپنے اپنے پارٹی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگ کرکے علاقے سے غائب ہونا انتہائی افسوس ناک عمل ہے،ایک طرف اپر چترال کے غریب عوام غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے شدید قسم کے پریشانی میں مبتلا ہیں دوسری جانب منتخب نمائندے پارٹی کارکنان کے ساتھ فوٹو سیشن میں مصروف ہیں،گزشتہ دو سالوں میں ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام شروع کرنے میں ناکام سیاسی نمائندے آمدادی سامان کی تلاش اور اس میں سے اپنے ناراض کارکنان کو مناسب حصہ دلوانے کے چکر میں سرگرداں نظر آتے ہیں جو کہ انکے لئے ڈوپ مرنے کا مقام ہے،اُنہوں نے اپر چترال کے عوام کی طر ف سے ضلعی انتظامیہ خاص کر ڈی سی اپر چترال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے امدادی کارروائیوں کی فراہمی میں سیاسی جماعتوں کے عمل دخل کو ختم کر کے مستحقین تک امداد پہنچانے میں متعلقہ اداروں کی سرپرستی کرے۔
انہوں نے اپرچترال کو بجلی کی فراہمی میں ناکامی پر ایم این اے اور ایم پی اے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے اپرچترال کے عوام شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید قسم کے تکلیف میں مبتلا ہیں ان نمائندوں میں اتنی جرات نہیں کہ عوام سے معافی مانگ کر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى