سابق صوبائی وزیر سلیم خان کی طرف سے چترال کی بیٹی ارم شہزادی کے ساتھ نارتھ ویسٹ ہسپتال کے انتظامیہ کی طرف سے سردمہری کی مذمت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق صوبائی وزیر ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی لوئر چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور کے ایک انچارج نرس ارم شہزادی دوران ڈیوٹی کرونا وائرس کی شکار ہوکر زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں۔اور یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے انتظامیہ نے اپنے سٹاف کی بروقت علاج کرنے کے بجائے ان کو ہسپتال سے نکال باہر کرکے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا۔اب وہ ایچ ایم سی میں زیر علاج ہیں۔اُنہوں نے نارتھ ویسٹ ہسپتال کے انتظامیہ کی اس غفلت اور سرد مہری کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مذکورہ ہسپتال اگر اپنے ایک اسٹاف کی بروقت علاج نہیں کراسکتا ہے تو دوسرے مریضوں کی وہ کیا علاج کریں گے۔سلیم خان نے صوبائی ور مرکزی حکومت سے پرزور اپیل کیاکہ ارم شہزادی کو انصاف دلایاجائے اور مذکورہ ہسپتال کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس ہسپتال کا لائسنس منسوخ کردیا جائے تاکہ باقی پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی سبق ملے۔اُنہوں نے حکومت سے مزیداپیل کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں،نرسوں،پیرامیڈیکل اسٹاف اور دوسرے تمام اسٹاف کو مکمل تحفظ دی جائے اور ان کے لئے اضافی ہیلتھ الاونس کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ وہ زیادہ خلوص اور لگن کے ساتھ اس وبائی مرض کا مقابلہ کرسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔