تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین عافیت گاہوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض کے ساتھ اپر چترال کے مختلف عافیت گاہوں کا دورہ کیا۔عافیت گاہوں میں مقیم اکثر لوگوں کا تعلق بروغل اور یارخون سے ہیں۔ ان میں سے 25افراد براستہ شندور گلگت بلتستان سے آئے ہیں اور تقریباً 62 بندے گلگت بلتستان سے براستہ اسلام آباد آئے ہوئے ہیں۔اس وقت گلگت بلتستان میں کرونا وائریس کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس لیے ان سب کو مختلف عافیت گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ان سے فرداً فرداً ملکر ان کی خیریت دریافت کی اور مسائل پوچھ لیے۔ انہیں بتایا گیا کہ اگر متعین کردہ ایام کے دوران کرو نا سے متعلق کوئی علامات ا ن میں ظاہر نہیں ہوا تو ان کو گھر بیھجدیا جائیگا۔اس دوران ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر ان کا معائینہ کرتے رہینگے۔ مزید ان کو بتایا گیا کہ ان میں اگر کسی کو بخار یا کھانسی کی شکایت ہوئی تو بر وقت انتظامیہ کی نو ٹس میں لائیں تاکہ اس کا بروقت علاج کیا جا سکے۔
اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر بونی بازار کے نانبائیوں کو سرکار کی طرف سے مقرر کردہ وزن اور معیار برقرار رکھنے کے حوالے سے چیکینگ کی۔ جو کہ بعض نان فروشو ں کے خلارف کم وزن کی بنا پر کاروائی کی گئی۔ اور مزید انہیں متنبہ کیا گیا کہ ائیندہ اگر وزن میں کمی پائی گئی تو انتظامیہ ان کے خلاف سخت کاروائی کریگی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى