فلاحی و امدادی سرگرمیوں کیخلاف پریس کانفرس قومی مفاد میں نہیں ہے۔ ارشاد مکرر۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سماجی کارکن و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ارشاد مکرر میں کہا ہے کہ چترال موجودہ مشکل حالات میں شاہد افریدی فاؤنڈیشن کی چترال کے طول و عرض میں آمدادی سرگرمیاں انتہائی قابل تعریف عمل ہے جسے چترال کے کرونا متاثرین مستفید ہو رہے ہیں۔لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے۔کہ ہمارے قومی نمائندے جو خود کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔دوسرے فلاحی اداروں کی سرگرمیوں میں شامل ہو کر حقداروں کو حق پہچانے کی بجائے ان جہالت۔مخالف اور بیلیک ملنیگ پر اتر آئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے قومی مفاد کے برعکس طرز عمل اختیار کرنا ہمارے مولانا صاحباں کا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ان کی نالائقی۔نااہلی۔سادگی اور جہالت ہے۔ان کی ناکامی واضح ہے۔لہذا گھر بیٹھ کر وظائف کا اہتمام کریں یا قوم کی نمائندگی کیلئے خود میں قومی مفاد کو سمجھنے کی اہلیت پیدا کرے۔ان کا استعفیٰ قوم پر احسان ہوگا۔قوم ان کے حق میں دعا کرے گی وہ قوم کے حق میں دعا کریں۔وہ قرنطینہ میں بیٹھ جائیں تو اللہ ان کا بھلا کرے کا اور انشاء اللہ قوم کا بھی بھلا ہوگا۔اُنہوں نے کہاشاہد افریدی فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے چترال اور چترال بالا میں غریب لوگوں کو بروقت امداد پہنچانے پر مقامی انتظامیہ فعال کارگردگی اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی معاونت ذاتی دلچسپی پر ان کے اور شاہد افریدی فاؤنڈیشن کے انتہائی شکر گزار ہیں۔اور وہ تاحیات غریبوں کے دعاؤں کے حقدار ہیں۔چترال کے غریب عوام مولانا صاحبان سے اب صرف دعاوں کے طلبگار ہیں۔کیونکہ اب وہ کسی کام کاج کے قابل نہیں رہے نہ خود کچھ کرتے ہیں اور نہ کسی اور کو کچھ کرنے دیتے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔