تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔

Advertisements

وزیر اعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علماء کرام کا تعاون درکار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہت جلد علماء کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومتی کوششوں کامقصد عوام کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے، رمضان کے پیش نظر علماء کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى