تازہ ترین

چترال میں کارونا کا پہلا پازیٹیو کیس چیوڈوک کا رہائشی سبزی کی گاڑی میں چھپ کرچترال پہنچا تھا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں کارونا کا پہلا پازیٹیو کیس سامنے آیا۔جس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔چترال ٹاون کے چیوڈوک گاؤں کا رہائشی شہاب الدین عمر48سال گذشتہ دنوں سبزی کے گاڑی میں چترال پہنچ کر اپنے گھر گیاتھا جس کو بعد میں پولیس کو اطلاع ملنے پر اُسے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔گذشتہ روز اُس کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اُسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کرکے اُس کی سمپل ٹیسٹ کیلئے پشاور بھیجا گیا تھا جسکی رپورٹ آج پازیٹیو آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق شہاب الدین غیر مقامی پٹھان ہے اور چترال میں نسوار کے کاروبار سے منسلک اور چیوڈوک میں رہائش پذیر ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے مطابق رپورٹ موصول ہوتے ہی انتظامیہ نے ان کے گھر کو قرنطینہ قرار دیکر تمام گھر والوں کو آئسولیٹ کردیا ہے

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى