رسیکیو 1122چترال کی طرف سے روزانہ کی بنیادپر ہسپتال،قرنطینہ سنٹرز میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا سلسلہ جاری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے زیر انتظام ریسکیو 1122 چترال ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں موجودہ Covid-19 کے خلاف فرسٹ لائن رسپانڈر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو اس کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال، مختلف قرنطینہ سنٹرز اور ریسکیو 1122 کے ایمبولینسز کے اندر جراثیم کش اسپرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کے روز ہسپتال،مختلف قرنطینہ سنٹرز سمیت چترال پریس کلب میں بھی جراثیم کش اسپرے کی گئی
ریسکیو 1122چترال کی طرف سے عوام سے گذارش ہ کی ہے عوام گھر میں محفوظ رہیں ہم آپ کے لئے ڈیوٹی پر ہمہ وقت موجود ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔