تازہ ترین

چترال،کورونا وائرس کے شکارشہاب الدین کے اہل خانہ اور ان کے ساتھ قرنطینہ میں رہائش پذیر افراد کے ٹیسٹ نگیٹیو

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں سب سے پہلے کورونا وائرس کا شکار بننے والے چیو ڈوک میں مقیم ضلع اپر دیر کے باشندے شہاب الدین کے اہل خانہ اور ان کے ساتھ قرنطینہ میں رہائش پذیر افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جن سے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے پشاور لیبارٹری بھیجودائیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے بتایاکہ شہاب الدین کے قریب رہنے والے افراد کاکارونا ٹیسٹ منفی آنے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے شہر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ تاحکم ثانی لاک ڈاؤن اسی اسکیل پر جاری رہے گا کیونکہ چترال میں گزشتہ دن کورونا کے چار کیس سامنے آنے کے بعد غیر معمولی اختیاط برتنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ڈاون ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے ان لوگوں کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کو کردیں جوکہ قرنطینہ سے چھپ کر گھر پہنچ گئے ہیں ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى