تازہ ترین

دروش،صدرمملکت اور علماء ومشائخ کانفرنس میں منظورشدہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدکے حوالے سے اہم اجلاس

دروش(جہانزیب سے)اسسٹنٹ کمشنردروش کے دفترمیں انتظامیہ اور علماء کرام کاایک اہم اجلاس کروناوائرس کے حوالے سے صدر مملکت اور علماء ومشائخ کانفرنس میں منظورشدہ بیس نکاتی تدابیرپرعملدرآمدیقینی بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔اجلاس مین اسسٹنٹ کمشنردروش عبدالحق،کرنل مدثر،ایس ڈی پی او جمال خا ن،ایس ایچ او ولی خان،ٹی ایم او آفس کے انجینئرتنویرالحق،پیش امام بلال مسجد مولانا مشرف خان،قاری جمال عبدالناصر،مولانا احتشام الحق،مولاناسرداروغیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ مسجدوں میں بچھائے گئے قالین اور کارپٹ ہٹاکر صفوں کے درمیان چھ فٹ اور نمازی سے نمازی کے درمیاں تین فٹ کافاصلہ رکھاجائے،مسجدوں میں کلورین کا باقاعدگی کے ساتھ وائرس کُش سپرے کرایاجائے۔نیزہرمسجد کی سطح پرپانچ تگڑے بندوں پرمشتمل کمیٹی بنایاجائے جو لوگوں کو ان حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدپرتیارکرسکیں۔کرنل مدثرنے کہا کہ اسلام ہمیں ڈسپلن کادرس دیتاہے پانچ وقتہ نماز،پانچ وقت کی وضو،نماز کیلئے صف بندی یہ سب ڈسپلن ہی ہیں جن سے دوسرے مذاہب محروم ہیں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى