تازہ ترین

کارونا وائرس،لوئر چترال کے بارہ پازیٹیو کیسزکم ہوکر تعداد آٹھ ,جبکہ اپر چترال میں ایک نئے پازیٹیو کیس کے ساتھ تعدادپانچ ہوگئی

چترال (محکم الدین) چترال لوئر کے چار ان مریضوں کے رزلٹ دوبارہ ٹسٹ کرنے پر نیگیٹیو آگئے ہیں۔ جو کہ اس سے پہلے ٹسٹ پازیٹیو آنے پر انہیں آئسولیشن میں رکھا تھا۔ اس سے چترال کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔نیگیٹیو رزلٹ والوں میں چترال کے پہلے مشتبہ شخص شہاب الدین چیوڈوک،رحمت اللہ چمرکن،شمش اکبر چمرکن اور شیر نواز کا تعلق برزین گرم چشمہ شامل ہیں۔ اس طرح لوئر چترال کے بارہ پازیٹیو کیسز سے کم ہوکر تعداد آٹھ تک آگئی ہے۔ تاہم اپر چترال میں ایک اور پازیٹیو کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ اور تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ نئے پازیٹیو رزلٹ کے حامل شخص کا تعلق تریچ سے ہے۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے کہاہے کہ 70 قرنطینہ مراکز سے چودہ دن کی مدت پورا ہونے کے بعد ایک ہزار افراد کو فارغ کر دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ کیس پازیٹیو اور 119نیگیٹیو رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم اب بارہ پازیٹیو کیسز میں سے دوبارہ ٹسٹ کے نتیجے میں رزلٹ نیگیٹیو آنا چترال کیلئے نہایت خوش آیند ہے۔ درین اثنا پولیس کی طرف سے حکومتی ایس او پی پر سختی سے عملدر آمد جاری ہے۔ اور دکانیں چاربجے جبراً بند کی جارہی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف لاک ڈاون مزید سخت کرنے لئے آل پارٹی اجلاس بلایا گیا ہے

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى