تازہ ترین

چترال لوئر دومزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے پازیٹیو رپورٹ آگئی۔
نئے مریضوں میں چمرکن سے تعلق رکھنے 19 سالہ لڑکا ہے جو سندھ کے شکار پور سے آیا تھا اور چترال کے کامرس کالج کے ہاسٹل نمبر3 میں قائم قرنطینہ میں تھے جبکہ ودسرے 23سالہ مریض کا تعلق کاری سے ہے جو کہ پشاور سے چترال آئے تھے اورکامرس کالج چترال کے ہاسٹل نمبر 2کے قرنطینہ سنٹر میں تھے۔
منگل کے روز اپر چترال کے تریچ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیاتھا جس کی عمر 58 سال ہے جو پشاور سے واپس آیا تھا۔اس کے ساتھ ہی اپر چترال میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
دونوں اضلاع میں اب مثبت کیسوں کی تعداد 19 ہے۔تاہم منگل کے روز مثبت مریضوں میں سے چار کے منفی ٹیسٹ آنے کے بعد ان کے سمپل ایک بار پھر ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیجے گئے ہیں۔اگر ان مریضوں کی پھر سے ٹیسٹ منفی آئینگی تو انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا جائے گا۔ اور تعداد 15رہ جائی گی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى