معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزید چار سو گھرانوں کے لئے رمضان پیکیج چترال کے مختلف علاقوں کو روانہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے معروف سماجی و مذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزید چار سو گھرانوں کے لئے رمضان پیکیج چترال کے مختلف علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔
قاری فیض اللہ چترالی کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال کی زیر نگرانی میں تیار کئے گئے یہ راشن پیکیج اپر چترال موڑکہو،تورکہور،کھوت،تریچ کوشٹ لاسپور بونی مستوج جبکہ لوئر چترال میں دروش کے مضافاتی علاقے نگر شییشی کلکٹک ارندو اور دوسرے دیہات میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر شاہی خطیب کا کہنا تھا کہ حضرت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں سے تعاون روز اول سے جاری ہے اس سے قبل لوئرچترال کے مختلف علاقوں سمیت گرم چشمہ اویر اور اپر چترال کے کچھ دوسرے دیہات میں بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
جمعرات کے روزروانہ کئے گئے یہ راشن بھی اسی تسلسل کا سلسلہ ہے ان پیکچز کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اگر کوئی خاندان پانچ یا چھ افراد پر مشتمل ہو تو یہ ان کے ایک مہینے کے لئے کافی ہوگا۔خطیب شاہی مسجد کا مزید یہ بھی کہنا تھا ہم سے جو ممکن ہو رہا ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے چترال کے تمام علاقوں تک کچھ نہ کچھ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے پہلے جن علاقوں کو راشن بھیجی گئیں تھی اس کے بعد جو علاقے یا دیہات باقی رہ گئے تھے ان کو یہ راشن پہنچائی جائے گی تاکہ کوئی علاقہ محروم نہ رہے اس بات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ چند ہزار کے راشن پیکچزسے تمام متاثرہ افراد تک پہنچنا ممکن نہیں لیکن اپنی بساط کے مطابق جتنا ممکن ہو سکتا ہے ہم کر رہے ہیں اللہ تعالی اسے قبول کرے اور مزید آگے بڑھنے کی ہمیں توفیق عطاء فرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔