تازہ ترین

ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان

 اسلام آباد(چترال ایکسپریس)ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے۔

Advertisements

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں  چاورں وزرائے اعلٰی، گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گا، اجلاس میں لاک ڈاؤن نرم کرنے کے حوالے سے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ  اندرون ملک پروازیں کھولنے کے حوالے سے بھی فیصلہ متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى